چترال (نمائندہ چترال میل) اہلسنت والجماعت چترال کے امیر حافظ خوش ولی، جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن، ترجمان قاری خلیل الرحمن،سابق امیر مولانا نوراللہ،رہنما قاری طار ق علی شاہ، سیکرٹری مالیات مفتی حسن الدین اور دوسرے رہنماؤں قاری آفتاب احمد، مولانا صلاح الدین، قاری عزیز الرحمن اور دوسروں نے گزشتہ دنوں شاہی مسجد چترال میں نبوت کا دعویٰ کرنے والے کذاب کو قرار واقعی سزا دینے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے شرپسند عناصر کو بے نقاب کرنے، واقعے کے بعد احتجاج کرنے والوں پر وحشیانہ تشددکا سخت نوٹس لینے اور تمام گرفتار شدگان کی رہائی اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتجاج کی آڑ میں دکانوں، سرکاری دفاتر او ر املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے اور اہل سنت والجماعت کی تنظیم اس کا بھر پور مخالف ہے اور چترال کی سرزمین میں امن وامان کی مثالی فضا کو قائم اور برقرار رکھنے کو ہم اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں بھی نبوت کا دعویدار نکلتا ہے تو اسے پاگل قرار دے کر اسے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ہم حکمرانوں پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس دفعہ بھی نبوت کے دعویدار کذاب کو اس آڑ میں معافی دی گئی تو حکومت خود آئین کی خلاف کا مرتکب ہوگا جبکہ ملزم کو سزا ملنے پر آئندہ بھی کوئی پاگل پن کے آڑ میں کوئی نبوت کا دعویٰ کرنے کی ہمت نہیں کرسکے گا۔ حافظ خوش ولی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چترال میں احتجاجیوں پر حد اور ضرورت سے ذیادہ تشدد کیا گیا جبکہ دوسرے علاقوں میں توہین رسالت کے خلاف جلوسوں میں کہیں بھی پولیس اور انتظامیہ نے وحشت وبربریت نہیں دیکھائی اور نہ ہی ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔ انہوں نے ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے کے دوران وہ مظاہریں کو پرامن طور پر منتشر کرنے کی قوت اور اختیار رکھتے تھے مگر انہوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد چترال کے عوام کی طرف سے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اہل سنت والجماعت کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات