چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے شاہی مسجد کے واقعے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر واضح کیاکہ اس واقعے پر عوامی رد عمل ایک فطری امر تھا اور یہ چترال کے عوام کا ہی کمال تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی حالات پرامن رہے جبکہ ان حالات میں یہاں کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا تھا اور نقصان کا حدشہ تھا۔ا نہوں نے وزیر اعلیٰ پر یہ بھی واضح کیاکہ ان حالات میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنا سراسر ناانصافی کی بات ہے جس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سلیم خان کو یقین دلایا کہ وہ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ڈی پی او چترال کو کیس کا دوبارہ جائزہ لینے اور دہشت گردی کے دفعات کو واپس لیں گے۔ سلیم خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کردہ مقدمات فی الفور واپس لے کر احتجاجیوں کو رہا کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات