حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں بعض افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں بعض افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ خزانہ علی رضا بھٹہ (پی اے ایس۔بی ایس۔21) کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور شکیل قادر خان (پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ احکامات کے نتیجے میں سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور سراج احمد (پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔20) کو سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد زبیر اصغر قریشی (پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی داؤد خان (پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں داؤد خان (پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو سیکرٹری محکمہ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ان امور کا اعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے انہیں محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی کمشنر سوات تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور محمد رفیق مہمند (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ان امور کا اعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔