چترال (نمائندہ چترال میل) کالم نگار،دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی نے وفاقی حکومت، سکیورٹی اداروں اور ملکی سلامتی کی لئے کام کرنے والی ایجنسیوں کی توجہ گلگت بلتستان میں بھارتی لابی کی پر اسرار سر گرمیوں کی طرف دلاتے ہوئے اخبارات اور سوشل میڈیا میں بعض عنا صر کی طرف سے شندور کو ایک بار پھر متنازعہ بنانے اور پاک فوج کے خلاف ہر زہ سرائی کرنے کی کوششوں پر نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اخباری بیا ن میں ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دی جا نے والی سزائے موت کی توثیق کے اگلے روز گلگت بلتستان کے مخصوص حلقوں کی طرف سے شندور میں پاکستان کی فوجی چوکی اور خیبر پختونخوا کے پھا ٹک پر اعتراض کرنا قابل فہم ہے کلبھوشن کو سزا سنائے جانے کے بعد گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والے حلقوں کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے وہ پاک فوج کی چوکی، چترال کے عوام کی ملکیتی جا ئداد اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے سٹیڈیم کی تعمیر پر واویلا مچا رہے ہیں وزارت داخلہ اور ملکی سلامتی کی ایجنسیوں کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے درمیا ن غلط فہمیان پیدا کرنے والے ملک دشمن عنا صر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کی تحقیق کرنی چاہیے کہ کلبھوشن یا دیو کو سزاسنا نے کے ساتھ ہی ان لوگوں کو شندور کا درہ کیوں یا د آیا دال میں ضرور کالا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





