چترال (نمائندہ چترال میل)چترال ماربل سٹی کے حوالے سے بعض غیر متعلقہ افراد کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں موجودہ منصوبہ صوبائی حکومت پہلے ہی سے منظور کرچکی ہے اور پندرہ کروڑ روپے زمین کی خریداری کیلئے پہلے مرحلے میں جاری کئے جاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف اور ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں انتخابات کے فوراً بعد جب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بنی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ماربل سٹی کیلئے زمین کی خریداری کیلئے فنڈ جاری کرنے کی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوری احکامات جاری کئے اور زمین کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا لیکن چونکہ چترال میں زمینوں کی بندوبست کا پراجیکٹ بھی چل رہا ہے اس لئے قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کچھ قانونی پیچیدگیاں آڑے آرہی تھیں لیکن اب یہ پیچیدگیاں بھی ختم ہوچکی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ مہینے کی 20 تاریخ کو صوبائی وزیراعلیٰ سے ملاقات میں خصوصی طور پر اس مسئلے کو اٹھایا گیا اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر جوکہ اس میٹنگ میں موجود تھے کو ہدایات جاری کردیئے کہ زمین کی خریداری کا مرحلہ جلد از جلد مکمل کیا جائے اس حوالے سے فنڈز ضلعی انتظامیہ کے حوالے کئے جاچکے ہیں اور عنقریب زمین کی خریداری کا مرحلہ مکمل ہوجائیگا لیکن بعض غیر متعلقہ لوگ اس مرحلے میں آکر انگلی کٹاکر شہیدوں میں نام لکھوانے کے مصداق اس پورے منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو کسی لحاظ سے بھی پسندیدہ عمل نہیں۔ ماربل سٹی تحریک انصاف کا منصوبہ تھا ہے اور رہے گا اور یہ چترال کی ترقی میں ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات