چترال (نمائندہ چترال میل) اسلام آباد سے چترال آنے والی کوسٹر داروخول لواری میں کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں کو راولپنڈی سے چترال آنے والی کوسٹر ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔حادثے کا شکا ر گاڑی کا نمبر C2033میں سوار مسافروں کے نام۔ سراج الدین بروز، زار نبی ولد شیر خان، محمد آصف الدین ولد عبد العلیم خان اپر چترال، سلطان علی اپر چترال، عارف اللہ ولد سلطان ولی دروش، موسی خان اپر چترال، توفیق الرحمن ولد نادر خان دروش، محمد شفیع ولد غلام اپر چترال، عاصم الدین ولد محمد اشرف الدین دروش، اے پی امیر تبلیغی پنجاب، پانچ بندے پنڈی والے بارات لے جانے چترال آرہے تھے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





