چترال (نمائندہ چترال میل)چترا ل شندور روڈکے منصوبے کی 147 کلو میٹر سڑک وفاقی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حوالے کی گئی ہے اس پر 15ارب روپے کی لاگت آئیگی اور بجٹ آنے کے بعد منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا یہ بات شہزادہ افتخارا لدین ایم این اے چترال نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے مستوج شندور روڈ کے 74کلومیٹر حصے کو اپنے ہاتھ میں لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے منصوبے پر کام شروع نہ ہو سکا سابق ایم این اے شہزادہ محی الدین نے پہلے ہی اس منصوبے کو این ایچ اے کوتحویل میں لینے کی تجویز دی تھی چنانچہ متعدد میٹنگوں کے بعد این ایچ اے کے حکام نے چترال سے شندور تک 147کلومیٹر سڑک کو اپنی تحویل میں لیکر سروے شروع کیا جس میں سنوغر کا پل بھی شامل کیا گیا ہے اب سروے کا کام مکمل ہونے والا ہے پلاننگ کمیشن نے تریچ،اویر روڈ کو بھی این ایچ اے کی تحویل میں دینے سے اتفاق کیا ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2مارچ 2017 کو حکمنامہ جاری کیا ہے۔آنے والے بجٹ میں چترال کے تمام منصوبے بجٹ میں شامل کئے جائینگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





