موڑ کہو (اعجاز احمد) عالمی تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مسلمانان یوسی موڑکہو کے مقام ژیلی بازار میں گزشتہ روز شاہی مسجد چترال میں ایک شخص کے نبوت کے جھوٹے دعوے کے خلاف ایک عظیم الشان جلسے اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں موڑکہو نے عاشقان رسول پر مشتمل نوجوانوں، علماء کرام، بچوں، بوڑھوں نے کثیر تعدادمیں شرکت فرمائی۔ جلسہ شاہ محمد ولی الدین کی تلاوت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ جلسے سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ یوم آخرت انبیاء کرام پر ایمان لانا، اس طرح نبوت پر ایمان لانا بھی مسلمانوں پر لازم و ملزوم ہے۔ ختم نبوت کا منکر کافر ہے۔ جو ملعون بھی یہاں پیغمبری کا دعویٰ کرے اس کیلئے یہا ں کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ جب تک ملعون اور جھوٹے پیغمبری کے دعوے دار کا سر تن سے جدا نہیں کر دیا جاتا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔شان رسول میں گستاخی ہمارے لئے کسی صورت میں بھی نا قابل برداشت ہے۔ جب تک مبینہ گستاخ رسول کو مقدمہ چلا کر پھانسی کی سزا نہیں دی جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بعد میں اے۔سی سب ڈویژن مستوج کی اس یقین دہانی پر کہ گستاخ رسول کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جسکی سزا پھانسی ہے۔ جلسہ پر امن طور پر منتشر ہوگیا۔ اس مرحلے پر حکومت سے مذاکرات کیلئے علماء کرام پر مشتمل ایک وفد بھی تشکیل دی گئی۔ جلسے سے مفتی نصیر الدین، قاری سیف الدین، مولانا جاوید حسین، مولانا آصف اقبال حیدری، مولانا میر بہادر، مولانا منور حسین نے خطاب کیا۔ آخر میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ رسول کو فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





