چترال(نما یندہ چترال میل) جمعہ کے روز چترال شہر میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایک فاترالعقل شخص نے خود کو نبوت ملنے کا جھوٹااعلان اوردنیا کا پچاسواں امام ہونے کا دعویٰ کردیا جس پر شاہی مسجد میں موجود نمازیوں نے انہیں توہین رسالت کا مرتکب قرار دیا جبکہ چترال پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس سٹیشن چترال پر حملہ کرکے گیٹ توڑنے کی کوشش کی اور ملعون کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔پولس کی طرف سے مظاہرین پر زبردست آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔آخری اطلاع تک حالات انتہائی کشیدہ تھے۔ واقعات کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پرشاہی جامع مسجد چترال میں دوسری صف پر بیٹھے ایک نوجوان رشید خان ولد محمد نور سکنہ ریچ تورکہوچترال نے کھڑے ہوکر خطیب شاہی جامع مسجد مولانا خلیق الزمان سے لاؤڈ سپیکر پر کچھ بولنے کی اجازت مانگی۔اجازت نہ ملنے پر مبینہ شخص نے خطیب کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو نبوت ملنے کا جھوٹااعلان کر دیا۔جس کے بعد مسجد میں موجود نمازیوں میں اشتعال پھیل گیا۔خطیب نے موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ملعون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لوگوں کی بہت بڑی تعداد تھانہ چترال کے سامنے جمع ہو کر ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے تھانہ چترال کا گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی تو اُن پر زبردست شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔مظاہرین نے تھانہ چترال اورڈی پی او آفس پر شدید پتھراؤ کیا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ مشتعل مظاہریں سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالنے میں ناکام ہوئے۔آخری اطلاع تک مظاہریں نے تھانہ چترال کو گھیرے میں لے کر پتھراؤ کر رہے تھے۔۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف 295 C ,295 A,6,7 ATA تحت تھانہ چترال میں پرچہ درج کیا گیا ہے۔ چترال میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر تین روزہ جشن قاغ لشٹ منسوخ کر دیا گیا۔ مشتعل ہجوم نے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کی گاڑی کو نذر اتش کر دیا۔درین اثناء محکمہ تعلیم زنانہ امردانہ چترال نے ٹاون ایریا چترال کے تمام سکولز غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات