دروش (نمائندہ چترال میل) ہفت روزہ چترال پوسٹ کے زہر اہتمام دروش میں منعقدہ جشن بہاران کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں موڑدہ چترال ٹیم نے جغور کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ضلعے کے ہر یونین کونسل میں کھیلوں کا میدان قائم کرنے کا منصوبہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد چترال میں پیش آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری نوجوانوں کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یہی وقت ہے کہ ہم اپنے یوتھ میں مطلوبہ اوصاف اور قابلیت پیدا کریں اور کھیل اس کا ایک ذریعہ ہے۔ ضلع ناظم نے دروش میں فٹ بال گراونڈ کی ضرورت مرمت کے لئے 7لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیاجبکہ گزشتہ سال ضلع کونسل کے رکن شہزادہ خالد پرویز کی طرف سے فٹ بال گراونڈ کے لئے وقف کردہ زمین کو ہموار کرنے کے لئے 8لاکھ روپے کی مزید گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے دروش کی تاریخ میں ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر چترال پوسٹ کے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر چترال پوسٹ کی طرف سے ضلع ناظم کو سوونیر پیش کیا گیا جسے معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر نے پیش کیا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین سیکیورٹی پیش کرنے پر چترال سکاوٹس اور پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی۔ کرنل مراد اسٹیڈیم میں گنجائش سے ذیادہ تماشائی فائنل میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے جس کی نظیر مقامی تماشائیوں کے مطابق ماضی میں نہیں مل سکتی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات