چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے گرم چشمہ لوٹ کوہ کی نواحی وادی موردان کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں دوسال قبل سیلاب نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں درجن کے قریب جیپ ایبل اور پیدل پل، کئی دیہات کے ایریگیشن چینل اور سڑکیں سیلاب برد ہوگئے تھے جبکہ سیلاب کی شدت سے اس ڈھلوان علاقے میں سلائیڈنگ کا عمل شروع ہوگئی ہے اور اب تک 47مکمل طور پر اس سے متاثر ہوگئے ہیں اور 167گھرانے خطرے کی زد میں ہیں۔ موردان گاؤں پہنچنے پر ضلع ناظم کا مقامی عوام نے فقید المثا ل استقبال کیا اور جگہ جگہ انہیں ہار پہناکر ان پر گل پاشی کی گئی۔ مقامی ہائی سکول میں مقامی عوام کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد چترال کے طول وعرض میں سیلاب نے تباہی وبربادی مچادی اور بروغل سے لے کر ارندو تک کوئی گاؤں ایسا نہیں رہا جوکہ اس تباہ کن سیلاب کی زد میں نہ آیا ہواور یہ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے لئے کڑی امتحان کا وقت تھا کیونکہ ان کے پاس کوئی وسائل حکومت کی طرف سے نہیں دستیاب نہ تھے لیکن پھر انہوں نے اپنی جذبہ خدمت اور خلوص نیت سے عوام کے دل جیت لینے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع حکومت نے حزب اختلاف اور حزب اقتدار میں کوئی فرق روانہیں رکھا اور سب کو ترقیاتی فنڈ میں برابر حصہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہر گاؤں کی سطح پر سیلاب زدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ نہایت قلیل وسائل کے اندر رہتے ہوئے ممکن نہ تھا لیکن انہوں نے لوٹ کوہ روڈ پر خصوصی توجہ دی اور ہر بندش کے بعد اسے ممکنہ طور پر جلد سے جلد کھولنے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہاں پر ووٹ مانگنے نہیں بلکہ آپ سے ملاقات اور مسائل ومشکلات سے آگہی حاصل کرنے آئے ہیں جبکہ بات اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ اگر ہم خدمت کرنے میں کامیاب ہوئے تو اگلی مرتبہ الیکشن عوام خود ووٹ دینے پر مجبور ہوں گے ورنہ وہ کسی اور کو منتخب کریں گے۔ انہوں نے سپاسناہ کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں اس موقع پر وہ اعلانات نہ کروں گا جنہیں پورا نہ کرسکوں جبکہ چترال انٹگریٹڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کی لانچنگ کے بعد اکثر مسائل حل ہو ں گے۔ انہوں نے وادی کے روڈ کی تکمیل اور اور ایک پل کی تعمیر کا اعلان کیا۔ اس سے قبل شوغور سے ضلع کونسل کے رکن عبدالقیوم، ویلج ناظم قیمت خان اور مغززیں علاقہ میر عجب شاہ، امین شاہ، سردار اعظم، حسن جان اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مسائل اجاگر کئے اور ضلع حکومت پر زور دیا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ تقریب کے صدر عزت خان نے ضلع ناظم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ ان میں صلاحیت اور ٹیلنٹ کی وجہ سے ہی وہ دوسرے مرتبہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے ہیں جوکہ قوم کی ان پر اعتماد کا مظہرہے۔ اس سے قبل موغ گاؤں میں بھی عوام کے ایک اجتماع سے خطاب کیا اور علاقے کے مسائل سے آگہی حاصل کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات