چترال(نما یندہ چترال میل)کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے ایم کام کے امتحانات برائے سال2016کے نتائج کا اعلان کردیاہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائینسز چترا ل کے طالبعلم الیاس احمد ولد غلام محمد نے رول نمبر 154 کے تحت کل 1400میں سے 1033نمبر لیکر یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کیا۔ جبکہ اسی کالج کے طلباء سکندر علی شاہ ولد سرفراز شاہ نے رول نمبر112کے تحت 1019نمبر لیکر دوسری اور شاکراللہ ولد گل جہان شاہ نے 1009نمبر لیکر تیسری پوزیشین حاصل کیا۔ مذکورہ امتحان میں کُل107امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 65اُمیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 60.75% فیصدرہا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





