پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا) کی ری سٹرکچر نگ اور استعداد کار میں اضافہ کے پلان کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایٹا کے تحت امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے مطلوبہ سٹاف، کیمروں کی تنصیب، فیس ریڈنگ میکنزم، بائیو میٹرک سسٹم اور دیگر ضروریات پوری کرلیں۔ اس کے بغیر امتحانات کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایٹا کو سال بھر ٹیسٹنگ کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔ اس مقصد کیلئے مطلوبہ استعداد پیدا کریں۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کے 26 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، محکمہ صحت اور اعلیٰ تعلیم کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنر کے سابقہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو سابقہ اجلاسون میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد، ایٹاکی آمدنی، اخراجات اور دیگر اُمور پر بریفینگ بھی دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حیات آباد میں 81ملین روپے کی لاگت سے چھ کنال پر مشتمل ایٹا کی عمارت تیار کی گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے اُمیدواروں کا انٹری ٹیسٹ لیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر نتائج کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ایٹا کی استعداد میں اضافہ کیلئے مطلوبہ ضروریات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکومنٹس شارٹ لسٹنگ کیلئے بھی پلان وضع کریں۔ انجینئرنگ میں کوالیفائی مارکس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایٹا مکمل نتائج متعلقہ ادارے کے حوالے کرے۔ پاس یافیل کا فیصلہ ادارہ خود کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایک ماہ کے اندر ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے مناسب حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی میں ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے مناسب عمارت اور ماحول کا انتظام کیا جائے۔ملازمین کیلئے سال میں ایک بار دو تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کی منظوری پہلے سے دی جا چکی ہے جبکہ ایٹا کی آئندہ آمدنی کو دیکھ کر سیلری پیکج پر نظر ثانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال