(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و ممبرمرکزی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کاافتتاح خیبرپختونخواحکومت کاانقلابی کارنامہ ہے جس پرہم خیبرپختونخوا حکومت اور عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں،عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کے افتتاحی تقریب میں دعوت کے حوالے سے مجھ سے منسوب خبریں زیر گردش ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہیں انکا کہنا تھا کہ ہسپتال کے افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے تمام قائدین نے کارکنان سمیت شرکت کی ہے انکا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کا افتتاح اور ہسپتال کو قاضی حسین احمد کے نام سے منسوب کرنے میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی دلچسپی رہی اور انکی ان کوششوں کے نتیجے میں ہسپتال کاافتتاح ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر چلائی جانے والی خبروں کا میں نہ صرف تردید کرتی ہوں بلکہ اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے معذرت خواہ ہوں،انہوں نے کہاکہ بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے اس بڑے منصوبے کے افتتاح پر ہم تہہ دل سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشکور ہیں اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کے جلدازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دعاگو ہیں انہوں کہاکہ جن لوگوں نے بھی کارخیرکے اس بڑے منصوبے کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوششیں کی اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں اجر عظیم دے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





