پشاور(چترال میل رپورٹ)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ چترال کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے درپیش مصائب کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔چترال قدرتی حسن اور معدنی وسائل سے مالامال ہے۔ماضی میں علاقہ نظراندازکیا جاتارہا لیکن موجودہ حکومت چترال کی پسماندگی دورکرکے اسے ترقیاتی اضلاع کے مساوی مراعات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چترال چیمبرآف کامرس کی نئی کابینہ کے اراکین سے حلف لینے کے بعد ان سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر نے کہا کہ چترال میں جلد انڈسٹری لائیزیشن کی شروعات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل سے چترال کے عوام کو ریلیف ملااور علاقے کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ قائم ہوا۔چترال یونیورسٹی پر کام زور وشورسے جاری ہے یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کو فاٹا اور پاٹا تک توسیع دیں گے جبکہ چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں چترال کا اہم کردار ہو گا،چترال میں سیاحوں کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔جبکہ لوئر دیر سے چترال تک موٹروے کے ذریعے چترال کو دیگر علاقوں سے منسلک کیا جائے گا۔سپیکرنے کہا کہ وہ صوبائی بجٹ اجلاس کے بعد چترال کا دورہ کریں گے اور وہاں پر یونیورسٹی اور ہسپتالوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے دریائے کابل کانام دریائے چترال رکھنے کا عندیہ دیا اور قدرتی آفات کے نتیجے میں لوگوں کی تباہ ہونے والی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی۔سپیکرنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں چترال کی عوام کی مشکلات حل کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



