چترال (نمائندہ چترال میل) پیر کے روز لویر چترال کی وادی شیشی کوہ میں ٹینگڑ کے مقام پر جیپ گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق ڈرائیور صغیر احمد ولد محمد نذیر قریبی گاؤں کشینگڑ سے واپس آرہا تھاکہ ٹینگڑ کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ان سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے گاڑی میں سوار چار افراد زخمی اور ایک شخص کاشف احمد ولد رحمت نذیر جان بحق ہوگئے۔زخمیوں میں عماد الدین ولد رحمت نذیر، عماد الدین ولد عبدالربی، محمد نذیر ولد رحمت نذیر شامل ہیں۔ گاڑی کے ڈرائیور سمیت تمام سواریوں کا تعلق ایک ہی گاؤں ٹینگڑ سے تھا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان (PSP) کا تھانہ ایون کا سرپرائز وزٹ
- ہومکالاش ویلی بمبوریت میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد
- ہومطالب علم کی مبینہ خود کشی کے سلسلے میں لیڈی ڈاکٹر ایس ٹی کما ل کو گرفتارکرکے جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا گیا
- ہومجماعت اسلامی لوئر چترال نے چترال ٹاون میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”کھوار ادب کی چھتری۔۔۔انجمن ترقی کھوار۔۔“۔۔محمد جاوید حیات
- ہومآیوڈین ملا نمک کی اہمیت اجاگرکرنے کے لئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ہسپتال چوک پر احتتام پذیر ہوا
- مضامینداد بیداد۔۔پرو فیسر عبد الجمیل مرحوم۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں فٹبال ایسوسی ایشن،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کااہتمام
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ
- مضامینداد بیداد۔۔اعلیٰ تعلیم کے مقا صد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی