چترال(نمائندہ چترال میل)ضلع چترال حاجی مغفرت شاہ نے سال 2017میں پبلک سیکٹرکے سکولوں سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرطلباء میں ضلعی حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں منعقدہ اس تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء ، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طالب علم مستقبل کے معمارہوتے ہیں ملک وملت کاقیمتی سرمایہ ہیں،آنے والے دورمیں ملک کی ترقی وخوشحالی ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے طالب علم کسی بھی ملک،قوم،معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھاتھے، کیونکہ ان ہاتھوں میں ملک وقوم کی زمام کارہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں تعلیمی نظام مزیدبہتربنانے کے لے کام کرنے کی ضرروت ہے۔ضلع ناظم نے کہاکہ چترال کے بہادرنوجوان تعلیم کی مشعل جلاکر بھوک، غربت اور پسماندگی کو ہمیشہ کے لئے مٹانے کی باہمت کوشش کررہے ہیں اور یقیناً یہ پوزیشن ہولڈر طالب علم دوسرے طلبا کے لیے نہ صرف ایک زندہ مثال ہیں بلکہ ترقی کے اعتبار سے آج کے کامیاب طلباء ہمارے کل کے حکمران بھی بن سکتے ہیں – گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال کے تین طالب علم 2017کے سالانہ امتحان میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورمیں ضلع بھرکے گورنمنٹ سکولوں میں پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کئے تھے۔ اُس وقت 14اگست کے پروگرام میں ضلع ناظم چترال نے تینوں پوزیشن ہولڈرطالب علموں کولیپ ٹاپ دینے کااعلان کیاتھا۔2017 کے سالانہ امتحان میں سہیل عباس959،محمدحنیف 972اوراشفاق الرحمن نے 959 نمبر حاصل کئے تھے۔ضلع ناظم چترال نے ان طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل فدااحمد،وائس پرنسپل شاہد جلال،ٹیچرایسوسی ایشن کے صدرمظفرالدین،عبدحافی اورعبدالحافظ نے بھی اظہارخیال کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات