چترال (نما یندہ چترال میل) علم کی روشنی بکھیرنے والا ہر استاد قابل احترام ہے۔ لیکن بعض اساتذہ اپنی خوش مزاجی، اپنے فرض سے لگن اور دیانتداری کی وجہ سے قوم کے ہر فرد کے دل میں گھر کر جاتیہیں۔ اور ایسیاساتذہ کی سبکدوشی ادارے پر گہرے نقوش چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک قابل قدر استادسردار حسین محکمہ تعلیم چترال میں ساٹھ سال پورے ہونے پر ملازمت مکمل کرکے بدھ کے روز رخصت ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک یادگار و پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں علاقہ دروش کے سیاسی و سماجی شخصیات، سکولوں کے اساتذہ اور سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے اس الواداعی تقریب میں نہ صرف شرکت کی۔ بلکہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ استاد سردار حسین کا تعلق دروش کے علاقہ کورو سے ہے۔ آپ نے اساتذہ تنظیمات میں بھی وقت گزارا اور چترال کے طلباء و طالبات کے بہتر مفاد میں دن رات کوشان رہے۔
علاقے سے لیکر صوبائی سطح پر اساتذہ اور طلباء و طالبات کی نمائندگی کی۔ اس تقریب میں جہاں طلبہ نے استادسردار حسین کی باعزت ملازمت سے سبکدوشی کو خوشی کا موقع قرار دیا۔وہاں خدمت کے جذبے سے سرشار استاد کی صحبت اور سرپرستی سیدوری پر انتہائی رنج کابھی اظہار کیا۔ اساتذہ اور طلباء نے اپنے محسن استاد کوعقیدت کے ہاربپہنائے اور تحائف پیش کئے۔ سبکدوش ہونے والے استاد سردار حسین نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی خدمت جاری رکھنیاور’طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اساتذہ اور خصوصاً سکول کے پرنسپل/ہیڈ ماسٹر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کی گرانقدر قدر خدمات کے اعتراف میں مختلف سکولوں نے ان کے اعزاز میں اس قسم کے تقریبات کے شیڈول کا اعلان کیا۔بعد آزان اساتذہ اور طلباء نے موصوف کو جلوس کی شکل میں ان کے گھر پہنچایا۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔