خیبر پختونخوا حکومت کا مالی سال2017-18 ء بجٹ کے اہم نکات
٭ بجٹ کا کل حجم603ارب روپے۔
٭ پچھلے سال کا سالانہ بجٹ505ارب روپے تھا۔اسی طرح موجودہ بجٹ میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
٭ 2017-18 میں ترقیاتی بجٹ208ارب روپے مختص۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں امسال ترقیاتی بجٹ
29فیصد اضافہ کیا گیا۔
٭ اعلیٰ تعلیم کی مد میں 31فیصد،صحت کے شعبے میں 20فیصد،ابتدائی تعلیم میں 17فیصد کا اضافہ کیا گیا۔
٭ گزشتہ سال 2016-17 ء میں صوبے بھر کے مختلف محکموں میں 11854 آسامیاں پیدا کی گئیں۔
٭ امسال2017-18ء میں 16952 نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
٭ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں 1153 آئی ٹی لیب قائم کئے جائیں گے۔
٭ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 73منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
٭ واٹر سپلائی سکیم میں 2000سکیمیں اس سال مکمل کی جائیں گی۔
٭ پچھلے سال صحت کے شعبے میں 36ارب روپے عالمی معاونت ملی تھی جبکہ 2017-18ء بجٹ میں 82 ارب
روپے تک متوقع ہے۔
٭ تعلیمی اداروں میں فرنیچرک کی فراہمی کیلئے 7ارب مختص۔
٭ ہیلتھ انشورنس کارڈ صوبے کے69فیصد آبادی کو فراہم کئے جائیں گے جس پر5.4ارب روپے لاگت آئے گی۔
٭ صوبے میں 1093 کلو میٹر تک سڑکیں مکمل کی جائیں گی۔
٭ 76پلے گراؤنڈز بنائے جائیں گے جس پر 4.7بلین روپے لاگت آئے گی۔
٭ سی پیک کے تحت84 ایم او یوز دستخط کئے گئے جن پر 24ارب ڈالر خرچہ آئے گا۔
٭ صوبے میں FWOکے ساتھ بھی10ارب ڈالر کے ایم اویوز دستخط کئے گئے ہیں۔
٭ صوبے میں 4000 مساجد کی سولرائزیشن کا منصوبہ آئندہ سال مکمل کیا جائیگا۔
٭ صوبے میں 500 واٹر سپلائی سکیمیوں کی سولرائزیشن بھی مکمل کی جائے گی۔
٭ سیاحت کے شعبے میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے کالام، ناران، چترال اور شیخ بدین جیسے سیاحتی مقامات کی ترقی شامل۔
٭ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے صوبے کے 6کالجوں میں BSسسٹم کا اجراء کیا جائیگا۔
٭ BRTسسٹم کوجنوری 2018ء میں مکمل کیا جائیگا جس پر52.3ارب روپے لاگت آئے گی۔
٭ 4500 میگا واٹ کے ہائیڈل پاور منصوبوں کا تعمیراتی کام آئندہ سال شروع کیا جائیگا۔
٭ صوبے میں 2آئل ریفائنری بھی قائم کی جا رہی ہیں،40 ہزار بیریل کیپسٹیFWO قائم کرے گی
جبکہ15ہزار بیریل کیپسٹی آئل ریفائنری چائنا کمپنی قائم کرے گی۔
٭ صوبے کی صنعتی ترقی کیلئے 17اکنامک زون قائم کئے جا رہے ہیں جن پرساڑھے چار ارب روپے لاگت
آئے گی۔
٭ اسی طرح پنشن، تنخوا ہ میں 10,10فیصد اور بنیادی تنخوا میں 50فیصد ایڈہاک ریلیف شامل کرنے کی تجویز
ہے۔
><><><
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات