حکومت خیبر پختونخوا نے مغربی پاکستان موٹر وہیکلز آرڈیننس1965کی شق43کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مغربی پاکستان موٹر وہیکلز رولز1969 میں مجوزہ تجاویز کو شائع کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے مغربی پاکستان موٹر وہیکلز آرڈیننس1965کی شق43کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مغربی پاکستان موٹر وہیکلز رولز1969 میں مجوزہ تجاویز کو شائع کر دیا ہے جو مذکورہ آرڈیننس کی شق119 کے تحت ضروری تقاضا ہے کہ اس کو عام لوگوں اور ممکنہ طور پر ان ترامیم سے متاثر ہونے والے افراد کی اطلاع کیلئے شائع کیا جائے اور نوٹس دیا ہے کہ متعلقہ اور عام لوگوں کی جانب سے مجوزہ ترامیم اور اس پر کوئی بھی اعتراض اور تجاویزسیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو اس اعلامیہ کی سرکاری گزٹ میں اشاعت کے دن سے 10دنوں کے اندر پہنچ جانی چاہئیں۔مذکورہ مدت کے بعد ان تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ ترامیم مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔ رول23کے ذیلی رول(5) کی شق(IV)میں مندرجہ ذیل ترمیم کی جائے گی۔
(iv)لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل(LTV) لائسنس کے حصول کے لئے درخواست گزارکے پاس کم ازکم دو موٹر سائیکلیں،دو موٹر کاریں،ایک لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑی ہونی چاہیے جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (HTV)لائسنس کے حصول کے لئے درخواست گزار کے پاس کم از کم دو لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور دو ہیوی ٹرنسپورٹ گاڑیاں ہونی چاہیئں جن کے لئے اس نے درخواست دینا ہے۔
۲۔ رول57-Aاور57-B میں باالترتیب مندرجہ ذیل ترمیم کی جائیں گی
”57-A۔سٹیج کیرج کیلئے راستوں کی درجہ بندی
(۱) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ان روٹس کی درجہ بندی کرے گی جوریجن میں شروع اورریجن میں ختم ہوتے ہوں۔
(۲)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایسے راستوں کی ٹریفک کے رش اور سڑکوں کی حالت کی بنیاد پر سٹیج کیریج پرمٹس کے لئے A،B،Cاور Mکیٹگریز میں درجہ بندی کرے گی جو ایک سے زیادہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی حدود میں آتے ہوں۔

سٹیج کیرج پرمنٹس کے لئے ان کی درجہ بندیA.B.C.اورM درجات پر ٹریفک کی منرل اور سڑکوں کی حالت کی بنیاد پر کی جائے گی
57-Bپرانی سٹیج کیریج سے متعلق پابندی
(۱)کوئی پرمٹ نہیں دیا جائے گا
(الف)درجہ”A“ روٹ پر اگر سٹیج کیریج پندرہ برس سے زیادہ پرانی ہو
(ب) ”B“ درجہ روٹ،اگر سٹیج کیریج بیس برس سے زیادہ پرانی ہو
(ج)سی کیٹگری روٹ اگر سٹیج کیریج25سال سے زیادہ پرانی ہو۔
(د) Mکیٹگری روٹ جو مکمل یا جذوی طور پر موٹر وے پر واقع ہو اگر سٹیج کیریج10سال سے زیادہ پرانی ہو۔
(2)۔سب رول 1کے تحت ایک مخصوص کیٹگری کیلئے دیا جانے والا لائسنس اگر سٹیج کیریج اس سلسلے میں مقررہ عمر کی حد سے تجاوز کرے تووہ موثر نہیں رہے گا۔سٹیج کیریج کی عمر کو معلوم کرنے کے لئے اس رول کے تحت عموماًاس کی پہلی رجسٹریشن کی تاریخ سے اس کی عمر معلو م کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی سوال کی صورت میں صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کافیصلہ انکوائری کے بعدحتمی ہوگا۔ اس اصول کے تحت رول69میں سب رول نمبر(5) کے بعد میں مندرجہ ذیل سب رول شامل کئے جائیں گے۔ٹرانسپورٹ کمپنیاں مختلف راستوں کے ساتھ سٹیج کیریج کے لئے دوسرا اور تیسرا روٹ پرمٹ دے گا جن کے پاس پہلے سے بڑے راستوں کے پرمٹ ہوں بشرطیکہ جن کے پاس کم از کم دس سٹیج کیریج کام کی حالت میں ہوں اور جو مختلف روٹس پر مناسب ٹرانسپورٹ آپریشن حالت میں ہوں۔
(4) رول71،سب رول(1) میں سیریل نمبر(iii) میں موجودہ انٹری کے بعد مندرجہ ذیل نیو انٹری کا اضافہ کیا جائے۔
(iv) ایم کیٹگری روٹس کیلئے قابل ادا فیس حکومت وقتاً فوقتاً مقرر کرے گی۔رول79میں شق(i)کے بعد مندرجہ ذیل نیا شق شامل کیا جائے یعنی کہ
(i)ہر سٹیج کیریج میں خواتین اور معذور مسافروں کے لئے مختص علیحدہ شعبہ سیٹوں کی مناسب تقسیم کے ساتھ ہونا چاہیے۔
(6)رول253کے بعد مندرجہ ذیل نیا رول شامل کیاجائے یعنی کہ”253-A کم از کم علاقہ اور CاورD کلاس سٹینڈز کے لئے فیس“ متعلقہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سی اور ڈی کلاس سٹینڈز کے لائسنس دینے سے پہلے اپنے آپ کو مطمئن کرے گی کہ درخواست دہندہ یہ لائسنس دینے کے لئے کم از کم مقررہ معیار پوری کر رہا ہے۔
(9) مجوزہ سی کلاس سٹینڈ کے لئے علاقہ مندرجہ ذیل سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
(i)تمام کارپوریشن اور خیبر پختونخوا میں سٹی ڈسٹرکٹ کے تمام میونسپل کمیٹی علاقوں میں 32کنال کی اراضی(ii)تمام ٹاؤن کمیٹی علاقوں میں 16کنال کی اراضی
(ط) مجوزہ Dکلاس سٹینڈ زکا علاقہ کم نہیں ہونا چاہیے۔
(i)خیبر پختونخوا میں سٹی ڈسٹرکٹس کے تمام کارپوریشن علاقوں میں 4کنال کی اراضی
(ii)تمام میونسپل کمیٹیوں کے علاقوں میں چار کنال اراضی اور(iii) تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے علاقوں میں دو کنال اراضی
(C)سی اور ڈی کلاس سٹینڈ کے لئے
سائٹ پلان،عمارتی منصوبہ اور ٹریفک منصوبہ پیش کرنا جو وقتاً فوقتاً حکومت کے مقرر کردہ مساوی اور معیاری ڈیزائنز کے مطابق ہو۔
(d)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ اراضی کی ملکیتی دستاویزات پیش کرنا
(e)Cاور Dکلاس سٹینڈ کی منظوری کی صورت میں متعلقہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مقررہ فیس جمع کرانا۔
(f)متعلقہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نشاندہی اور مختص زونز اور حکومت کی منظوری سے ایک مخصوص زون میں سی اور ڈی کلاس سٹینڈز کی مطلوبہ تعداد۔
(g)حکومت کی منظوری سے متعلقہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 10سالہ مدت کے بعد سی اور ڈی کلاس سٹینڈز کی تعداد اور زونز پر نظر ثانی
(4) زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی تعداد جو سی اور ڈی کلاس سٹینڈز سے چل سکتی ہوں کا تعین مندرجہ ذیل معیارکے مطابق کیا جائے گا۔
(i) ایک بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔590مربع فٹ
(ii)ایک منی بس/کوسٹر۔۔۔۔۔364مربع فٹ
(iii)ایک ویگن۔۔۔۔۔۔۔۔200مربع فٹ
(2) سی اور ڈی کلاس سٹینڈز کے لئے لائسنس دینے کے لئے فیس کا فوقتاً فوقتاً حکومت کی جانب سے اختصاص کیا جائے گا
7۔ رولز226،229،230،242،254اور255 میں ”ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ“ کے الفاظ جہاں بھی آئیں ان کو ”ڈپٹی کمشنر“کے لفظ سے تبدیل کر دیاجائے گا
ٌ8۔ رول262کے لئے مندرجہ ذیل ترمیم کی جائیگی
”262سٹینڈ زکامعائنہ“
کوئی سٹینڈز خواہ وہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ اراضی ہو متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر یا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ یا ان کی جانب سے نامزد کسی افسر کے معائنے کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے۔