چترال کے دور افتادہ علاقوں کی ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی صوبائی حکومت کااحسن اقدام ہے۔سجاد احمد خان /آفتاب ایم طاہر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)موجودہ حالات میں چترال کے دور افتادہ علاقوں کی ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی صوبائی حکومت کااحسن اقدام ہے۔ گاؤں کی سطح پر ڈاکٹروں کی دستیابی سے عوام کو صحت کی سہو لیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہو نگی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اپر اور لوئر چترال کے رہنماؤں سجاد احمد خان اور آفتاب ایم طاہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو علاج کی بہتر سہو لیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور گاؤں کی سطح پر موجود سول ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے پالیسی مرتب کی تھی لیکن کرونا و ائرس کی وباء کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دورہ چترال کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں کی تعیناتی کا جو وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی مہربانی سے پورا ہو گیاہے اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں چترال کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھائے جائینگے۔