اسلام آباد( نمائندہ چترال میل ) ادارہ شماریات نے نئی مردم شماری 2017 کی رپورٹ شائع کردی، نئی مردم شماری کے تحت پاکستان کی کل آبادی بیس کروڑ ستتر لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ملکی آبادی دو اعشاریہ چار فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مردم شماری 2017ئکے ابتدائی نتائج جاری کردیئے گئیہیں، 1998 کے مقابلے میں ملکی آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوگیا، پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہے۔گزشتہ 19 سال میں پاکستان کی آبادی میں 7 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 241 افراد کا اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر ملکی آبادی 2.40 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔پاکستان کی شہری آبادی کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 989 اور دیہی آبادی کی تعداد 13 کروڑ 21 لاکھ 89 ہزار 531 ہے، شہری آبادی میں 36.38 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں مردوں کی آبادی 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار 322 ہے، خواتین کی آبادی 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے جبکہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد 10 ہزار 418 ہے۔ پاکستان میں ہر 100 خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 105 ہے۔پنجاب کی آبادی 3 کروڑ 63 لاکھ 91 ہزار اضافے کے ساتھ 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، خیبرپختوانخوا کی آبادی 1 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔سندھ کی آبادی میں 1998 کی مردم شماری کے مقابلے میں 1 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار اضافہ ہوا۔۔ جس کے بعد سندھ کی آباد بڑھ کر 4 کروڑ 78 لاکھ سے تجاوز کرگئی، سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ شہری آبادی والا صوبہ بن گیا ہے۔ جہاں 52 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی میں 57 لاکھ 78 ہزار 523 نفوس کااضافہ ہوا ہے اور یہ آبادی بڑھ کر ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگیا ہے۔گزشتہ 19 برس میں شہراقتدار کی آبادی می 12 لاکھ سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد کی آبادی 20لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، حیران کن طور پر وفاقی دارلحکومت کی شہری آبادی میں کمی جبکہ دیہی آبادی بڑھ گئی ہے،اسلام آباد کی شہری آبادی 65.72 فیصد سے کم ہوکر 50.58 فیصد رہ گئی ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق فاٹا کی آبادی 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔پاکستان میں گھرانوں کی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ ہے، دیہی علاقوں میں 2 کروڑ 12 ہزار 797 جبکہ شہری علاقوں میں 1 کروڑ 21 لاکھ 92 ہزار 314 گھرانے آباد ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



