چترال (نما یندہ چترال میل) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے بیسٹ فاروئیر پراجیکٹ کے تحت چترال پریس کلب نے کنٹنٹ رائٹنگ کے موضوع پر تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں لویر چترال سے درجنوں مرد اور خاتون میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی۔ پروگرام کے ریسورس پرسن کمال عبدالجمیل نے کنٹنٹ رائٹنگ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم عصر دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کی پہلوؤں کو بدل کے رکھ دیا ہے اور دنیا حقیقتاً سمٹ کر ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے اور اب جعرافیائی فاصلے بے معنی ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کنٹنٹ رائٹنگ اس دور جدید میں وہ واسطہ ہے جس سے دنیا کے ایک کونے میں بیٹھا ہوا شخص دنیا کے دوسرے کونے میں واقع ایک کاروباری دفتر یا انفرادی کسٹمر کو اپنی خدمت پیش کرکے ان سے اپنا معاوضہ پسینہ خشک ہونے سے پہلے وصول بھی کرلیتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس وقت دنیا بھر میں 87فیصد مارکیٹرز کنٹنٹ رائٹنگ کی صنف سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جہت کا تعین کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان میڈیا پروفیشنلز پرکنٹنٹ رائٹنگ کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ اس فن میں مہارت حاصل کرکے وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں جس میں ان کی شخصیت کی ترقی بھی شامل ہے۔ اس موقع پر مشقوں اور گروپ ورک کے ذریعے کنٹٹ رائٹنگ کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی ا ور عملی تربیت دی گئی۔ اس تربیتی پروگرام میں یونیورسٹی آف چترال، چترال شہر کے پبلک سیکٹر کالجوں سوشل میڈیا کے بلاگرز طلباء وطالبات، سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذمہ داراں نے گرم چشمہ، کوہ یونین کونسل، ایون اور کالاش وادی اور دروش سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل میڈیا کے کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے اس تربیتی نشست کو اپنے لئے ایک زرین موقع قرار دیا اور اس سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی اپنے خطاب میں کنٹنٹ رائنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تربیتی پروگرام میں مالی اعانت کرنے پر اے کے آرایس پی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی