چترال (نما یندہ چترال میل) تھانہ ایون کے ایس ایچ او عبدالوحید مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد آج سبکدوش ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈی پی او چترال ناصر محمود، ایس پی انوسٹیگیشن محمد خالد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں علاقے کیمعززین، ویلج کونسل کے چیرمین و ممبران، مقامی سیاسی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی کے نمایندگان،ڈی ایس پی سرکل احسان اللہ اور پولیس کے دیگر آفیسران و مرد و خواتین پولیس اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او چترال ناصر محمود اور ایس پی انوسٹگیشن محمد خالد نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور تعریفی سرٹفیکٹ سے نوازا۔ اور اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے ایس ایچ او کی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کو ان کی لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق اور کمیونٹی پولیسنگ کی اعلی مثال قرار دیا۔ جبکہ عبدالوحید نے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقدکرنیاور آفسران و مقامی عمائدین کی اس میں شرکت کرنے اور انہیں عزت دینیپر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازین مقامی عمائدین و مرد و خواتین پولیس کی طرف سے انہیں تحفے پیش کئے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر تھانہ ایون پولیس آفیسران و جوانان اور مقامی عمائدین سیکھچا کھچ بھرا ہو ا تھا۔ اور یہ اپنی نوعیت کی سب سے منفرد الوداعی تقریب تھی۔ جسے حاضرین نے ڈی پی او چترال کی ذاتی دلچسپی کی مرہون منت قرار دیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات