معاشرے میں خواتین کو تحفظ کا احساس دلانے اور انہیں ہر قسم کی تشدد اور ظلم وذیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں فعال میڈیا کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ناصر محمود ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال ناصر محمود نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو تحفظ کا احساس دلانے اور انہیں ہر قسم کی تشدد اور ظلم وذیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں فعال میڈیا کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور چترال میں ان خطوط پر میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ویمن رپورٹنگ ڈیسک کی افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے سے ان کے اندر خود اعتمادی کا احساس پید اہوگا جوکہ ان کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے اور ماس میڈیا کی ترقی کافائدہ خواتین کو ذیادہ سے ذیادہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چترال پولیس کی طرف سے میڈیا کے ساتھ اس کام کی انجام دہی میں ہر قسم کی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور میڈیا مل کر کام کریں تو چترال میں جملہ معاشرتی برائیوں کا قلع قمع ہوسکتا ہے اور یہ بات خوش آئندہے کہ ماضی میں چترال کی میڈیا نے بہت ہی مثبت کردار اداکرتا رہا ہے۔ اس سے قبل چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے ویمن رپورٹنگ ڈیسک کی قیام کے حوالے سے کہا کہ یہ صنفی برابری کی سمت میں ایک کاوش ہے جس میں خواتین کسی بھی وقت فون کے ذریعے یا دفتر ی اوقات میں اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل میڈیا کے سامنے لاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز میں آواز نسواں کو ذیادہ موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ رپورٹنگ ڈیسک اس سلسلے کی کڑی ہے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے فیتہ کاٹ کر رپورٹنگ ڈیسک کا افتتاح کیا۔ سینئر صحافی جہانگیر جگر، شاہ مراد بیگ، شہریار بیگ، فخر عالم، سیف الرحمن عزیز، محمد رحیم بیگ، نورافضل خان، میاں آصف علی شاہ، نزیر احمد شاہ، بشیر حسین آزاد، سید نذیر حسین شاہ اور دوسرے بھی موجود تھے۔