چترال(نما یندہ چترال میل)یونیورسٹی آف چترال کے اکیڈیمکس کونسل کاپہلااجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی صدارت میں منعقدا ہوا،اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈیمک امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوسرے شرکاء میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،انتظامی آفیسران اورملحقہ کالجز کے نامزد پرنسپلزشامل تھے۔اجلاس میں جن امور کے بارے میں فیصلے کئے گئے ان میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے بورڈآف سٹیڈیز کے منٹس کی منظوری،گریجویٹس کے سالانہ داخلے،ایڈمیشن پالیسی،سمسٹررولز،ایگزامینیشن رولز کے ساتھ ساتھ دوسرے اکیڈیمک امور شال تھے۔اکیڈیمک کونسل نے یونیورسٹی آف چترال کی ڈگری ڈیزائن کی باضابطہ منظوری دے دی جس سے بہت جلد طلبہ وطالبات اپنی ڈگریاں حاصل کرسکیں گے۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اجلاس کے تمام شراکاء کو اکیڈیمک کونسل کے پہلے میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے امیدا ظاہر کی کہ اکیڈیمک کونسل یونیورسٹی آف چترال کے تعلیمی امور میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور یونیورسٹی میں تعلیم کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے مستقبل میں بھی رہنمائی اور فیصلے کرے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات