پشاور (نما یندہ چترال میل) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت بورڈ سربراہان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات پورے صوبے کے تمام اضلاع میں میں 25 نومبر سے منعقد کیے جائیں گے۔ خصوصی امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے وزیر تعلیم شہر خان ترکئی نے کہا کہ جن طلباء و طالبات کے نمبرات کم ہیں ان کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیاہے تاکہ وہ اپنے نمبرز بڑھا کر بہترین سکولوں اور کالجوں میں داخلہ لے سکیں۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے زیر حصوصی امتحانات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ سیکرٹری ایجوکیشن یحییٰ احونزادہ، چیئرمین کوہاٹ بورڈ شوکت حیات اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ سربراہان کو امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ دونوں امتحانات کم از کم وقت میں منعقد کرکے جلد ازجلد نتائج جاری کریں۔ انہوں نے بورڈ سربراہان کو ہدایت کی کہ طلباء و طالبات کے لئے داخلوں اورپرچوں کا شیڈول جلد ازجلد جاری کریں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال