چترال (نما یندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گاؤں سینگور کے محلہ گنکورینی کے مکینوں نے نماز جمعہ کے بعد علاقے میں زیر تعمیر فائیواسٹار ہوٹل بی جان کے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ان کے گھروں کی چادر اور چاردیواری کو پامال ہونے سے بچایا جائے جوکہ ہوٹل کی غیر ذمہ دارانہ تعمیر کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ چا ر دیواری کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ ز بھی اٹھارکھے تھے۔ بعدازاں محلہ کمیٹی کے چیرمین اور سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے دوسرے ممبران سیف خالق، علیم زار، حاجی سردار ولی، فضل رحیم، محمد شریف، کلیم اللہ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جان ہوٹل اس ضلعے کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن اسے بغیر کسی ایس اوپیز کے بنایا جارہا ہے جوکہ اڑوس پڑوس میں گھروں میں رہنے والوں کی تحفظ کے لئے بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ان کی صحت اور گھروں کی صفائی کو اور اس کی تکمیل کے بعد ان کے پردے اور پرائیویسی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محلے کے رہنے والوں نے ہوٹل کی تعمیر کاسب سے پہلے خیر مقدم کیا تھا لیکن ہوٹل انتظامیہ نے اپنی لاپروائی اور غیرذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس کی وجہ سے وہ میدان میں نکل آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہا رکیاکہ بار بار ہوٹل انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے محلے کے بزرگوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے محلے کے سات نکاتی تحفظات کا اعادہ کرتے ہوئے محلہ کمیٹی کے ساتھ مل کر ایس او پیز بناکر بی جان ہوٹل کے انتظامیہ کوان کا مکمل پابندبنانے، ہوٹل سے متصل گھروں کے پردے کو یقینی بنانے، کنسٹرکشن سائٹ سے ملبہ لے جاتے وقت سیفٹی رولز کا خیال رکھنے، علاقے کے اندر کسی بھی جگہ ملبہ گرانے سے گریز کرنے اور علاقہ کے اندر ہرقسم کی غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر شرعی اعمال سے اجتناب کرانا شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات