شاخ تراشی ختم،دوبارہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں واپڈا آفس کو تالا لگائیں گے۔ آل ناظمین فورم

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) چترال میں 19جون سے جاری محکمہ پیسکو کی طرف سے شاخ تراشی مہم کی آج آخری تاریخ ہے۔چار گھنٹوں کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جوٹی لشٹ فیڈر سے صبح 9سے 1بجے اور ایکسپریس فیڈر سے 1بجے دوپہر سے 5بجے سہ پہر تک شاخ تراشی مہم کی وجہ سے بجلی بند کی جارہی تھی۔جبکہ اتوار کے روز ایکسپریس فیڈر سے بجلی کو 1بجے بند کرنے کے بجائے صبح آٹھ بجے بند کی گئی،جس کی وجہ آج کام نمٹانابتایا گیا۔جون کے اس گرم مہینے میں صارفین کوانتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔چترال میں بجلی کی وافر مقدار کی موجودگی اور بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجود کہیں بار بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جسے ختم کرنے میں ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیرزادہ نے مختلف موقعوں پر وفاقی وزیر بجلی وپانی اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے ملاقات بھی کیں۔جوکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے بجائے لوڈشیڈنگ میں تھوڑی بہت کمی ہوئی۔30جون تک شاخ تراشی مہم کے وجہ سے چترال آل ناظمین فورم نے عوام سے صبر کرنے کی اپیل کی تھی اور 30جون کے بعد لوڈشیڈنگ جاری رکھنے کی صورت میں عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ایک اخبار ی بیان میں آل وی سی ناظمین فورم کے صدر سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ شاخ تراشی مہم آج ختم ہوگئی آج کے بعد اگر محکمہ پیسکو یا گرڈ اسٹیشن جوٹی لشت سے دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی گئی تو وی سی ناظمین فورم کی طرف سے کی گئی فیصلے کے مطابق پیسکو دفتر کو تالہ لگانے کے ساتھ ساتھ گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ کا گھراؤ کیا جائے گا۔اوکسی بھی ناخوشگوا ر صورت حال کی زمہ داری محکمہ پیسکو اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے عوام کو تیار رہنے کی درخواست بھی کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع چترال کے لئے 35میگاواٹ بجلی مختص کی گئی ہے۔ صارفین بجلی بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کررہے ہیں اور چترال میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے۔اس کے باوجود بھی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بناکر صارفین کو بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے اور محکمہ ہذا کو بڑی حد نقصان پہنچایا جارہا ہے۔جبکہ ضلع بھر میں 8میگاواٹ سے بھی کم کا خرچہ ہے اور باقی بجلی پانی میں بہایا جارہا ہے۔اس پر محکمہ ہذ ا کے اعلیٰ حکام کو نوٹس لینے کی ضرورت ہیں۔