سور لاسپور میں PEDOکے بجلی گھر میں ہونے والی بد عنوا نی اور بجلی گھر کے نا م پر قومی وسائل کو ضا ئع کرنے کی غیر جا نبدارانہ تحقیقات کرائی جائے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) سور لاسپور کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیر مین نیب سے مطا لبہ کیا ہے کہ سور لاسپور میں PEDOکے بجلی گھر میں ہونے والی بد عنوا نی اور بجلی گھر کے نا م پر قومی وسائل کو ضا ئع کرنے کی غیر جا نبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اس بد عنوا نی میں PEDO،اے کے آر ایس پی، اور ٹھیکہ دار میں سے جو بھی ملوث ہو اس کو سزا دی جائے اور غبن ہونے والے فنڈ کی ریکوری کر کے نا کام بجلی گھر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ایک مشترکہ اخباری بیان میں نیت ولی خان، شاہ خان قریشی اور محمد وزیر خان نے کہا ہے کہ 2015ء میں PEDOنے سور لاسپور کے لئے 200کے وی کے ہا ئیڈرو پاور ہا وس کی منظوری دی اپریل 2016ء میں کام شروع ہوا، ور ک پلان کے مطا بق دسمبر 2016ء میں کام مکمل ہونا تھا۔ کمیو نیٹی نے اپنے 200درخت کٹوا دیے، پتھر، بجری اور ریت مفت فراہم کی اس کے باو جود 4سال گزر گئے نہ سول ورک مکمل ہوا نہ ڈسٹری بیو شن لائن بچھا ئی گئی اور عوامی سہو لت کی اہم سکیم پر قو می خزانے سے ڈیڑ ھ کروڑ روپے خر چ ہونے کے بعد سکیم کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔کمیو نیٹی کے لیڈروں نے حکومت کے ذمہ داروں اور نیب کے عہدیداروں سے مطا لبہ کیا ہے کہ دفتر پر چھا پہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا جائے اور ذمہ دار لو گوں کو گرفتار کر کے انکوائری کی جائے سور لاسپور کی کمیو نیٹی اپنے نما ئیندوں کے ذریعے نیب، انٹی کرپشن، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں سے رجوع کرے گی اور بجلی گھر کے نا م پر قومی وسائل ضا ئع کرنے وا لوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے ایجنسیوں کی پوری مد د کرے گی۔