چترال(محکم الدین) اپر چترال کے عوام نے ایک مرتبہ پھربونی شندور روڈ اور بروغل روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے. اور احتجاج میں بتدریج شدت پیدا ہونے کے خدشات نظر آ رہے ہیں.ذرائع کے مطابق بونی شندور روڈ اور مستوج بروغل روڈ کی تعمیر و پختگی کے لئے دھرنے سے شروع کیا جانے والا احتجاج چاردن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ہے۔ اتوار کیروز مستوج , لاسپور, یارخون, بروغل کے عوام کا بہت بڑا ہجوم مستوج پل میں جمع ہوکر پھر سے غیر معینہ مدت کیلئیاحتجاجی دھرنا شروع کیا ہے تاہم روڈ کی بندش کے بارے میں اطلاعات نہیں ہیں اس سے چند دن قبل اسی مقام پر دھرنا دے کر روڈ بلاگ کیا تھا 25 جون کو اے ڈی سی اپر چترال نے دوسرے انتظامی عہدیداران کے ہمراہ مظاہرین سے مذاکرات کرکے 30 جون تک کا وقت طلب کیا تھا تاکہ ایم این اے، ایم پی ایز، سیکرٹری این ایچ اے اور دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ اس کے بعد مظاہرین نے 30 جون تک کے لئے اپنا دھرنا ملتوی کیا تھا۔ اب تیس جون کو پھر سے عوام دھرنے میں بیٹھ گئے ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق کوئی بھی اعلی سرکاری آفیسر یا منتخب نمائندے نے ان سے مذاکرات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق اگر آج احتجاجی مظاہرین سے کوئی اعلی سرکاری آفیسر و منتخب قیادت مذاکرات نہیں کرتی تو شام تک مظاہرے کے قائدین اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ جس میں روڈ بلاگ سمیت مختلف آپشنز پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔دریں اثنا مظاہرین سے اظہار یک جہتی کے لئے تحریک حقوقِ عوام اپر چترال نے بھی یکم جولائی سے گرین لشٹ سے لیکر سورلاسپور تک مین روڈ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک طرف شندور فیسٹول کیانتظامات آخری مراحل میں داخل ہوئے ہیں. دوسری طرف مظاہرین نے ہر حال میں بونی شندور روڈ اور مستوج بروغل روڈ کی تعمیرکے حوالے سے اپنی تمام کشتیاں جلانے کا فیصلہ کیا ہے. جبکہ دونوں روڈ ز کی تعمیر کے حوالے سے سابقہ حکومتوں نے بھی وعدہ کیا تھا.لیکن تاحال یہ وعدے شر مندہ تعبیر نہیں ہوئے. جس کی وجہ سے مستوج اورملحقہ علاقوں کے لوگوں اورسیاحوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات در پیش ہیں
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





