حکومت پاکستانی عوام کی بد دعائیں نہ لیں یہ کیسی مدینہ جیسی ریاست ہے جو عوام کے لئے حج مشکل بنا رہی ہے۔سابق صدر کلرکس ایسوسی ایشن ضلع چترال شیر رحیم خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترا ل میل)سابق صدر کلرکس ایسوسی ایشن ضلع چترال شیر رحیم خان نے ایک آخباری بیان میں کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار حج اخرجات میں اضافہ کرکے لوگوں کو مدینہ جانے سے روک رہے ہیں حکومت پاکستانی عوام کی بد دعائیں نہ لیں یہ کیسی مدینہ جیسی ریاست ہے جو عوام کے لئے حج مشکل بنا رہی ہے حکومت کی حج پالیسی ایک بڑی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت نے حج اخراجات میں اضافہ کرکے عازمین حج پر ایٹم بم حملہ کیا ہے۔ اشیاء خوردنوش آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور غریب کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم رکھا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ فوری طورپر وآپس لیں، موجودہ حج پالیسی پاکستانی عوام کے خلاف ظلم کی انتہا ہے۔موجودہ حج پالیسی نے عوام کو پریشانی میں مبتلاکر دیا ہے۔حج اخراجات میں اضافہ عوام کے دسترس سے باہر ہے حج بھی مہنگائی کے سونامی میں شامل ہو گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج اخراجات میں کمی لا کر پاکستانی عوام کی دعائیں حاصل کریں۔ ناقص حج پالیسی کی وجہ سے ضلع چترال کے اکثر لوگ بینکوں سے روپے واپس لینے پر مجبورہیں۔