چترال(شہریار بیگ) سابق ممبر قومی سمبلی اور چترال کی نشت NA-1سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد اُمیدوار شہزادہ افتخار لدین اور صوبائی ا سمبلی کی نشت PK-1 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت نے 132ارب سے زیادہ رقم فرہم کر دی ہے۔ جس سے چترال میں گیس منصوبوں،سڑکوں اور دوسری اسکیمیں مکمل ہونگے۔میں نے بحثیت ممبر قومی اسمبلی اپنے پانچ سالہ دور میں وہ ترقیاتی کام کئے ہیں جسکا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔چترال کا مستقبل تابناک بنا دیا ہے۔نواز شریف کو چترال کے لوگوں سے محبت ہے لواری ٹنل اور گولین گول بجلی گھر کی تکمیل اس کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ قدرتی آفات سیلابوں اور زلزلہ کے تباہ کاریوں کے دوران مصیبت کی گھڑی میں نواز شریف چترال کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔متاثریں میں 2ارب27کروڑ روپے تقسیم کئے گئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم الیکشن کمپین میں جہان بھی جاتے ہیں لوگوں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملتی ہے۔اور لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔PTIنے اپر چترال کے ضلع کا اعلان کرکے بعد میں چترال کے لوگوں کے ساتھ مذاق کیا۔اس موقع پر چترال کے اہم شخصیات شاہ حسین آف موڑکہو،قاری سعید آف اویر اور گاوں اجنو سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں منظور احمد۔اخلا ق احمد۔مطیع الر حمن گولدور۔ادریس احمد دنین شفیع اللہ ورکوپ سمیت بڑی تعداد میں دوسری پارٹیاں چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔PMLnکے ضلعی قائیدین نے اُنہیں خوش آمدید کہااور پارٹی کی ٹوپیان پہنائی گئی۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی چترال سے گہری محبت اور اُمیدواروں کی قابلیت سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات