چترال(نما یندہ چترال میل)این اے ون اورپی کے ون چترال سے آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالطیف اوراسرارصبورکے حق میں دستبردارہوگئے درجنوں ہم خیالوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوارں کی حمایت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔بدھ کے روزچترال پریس کلب پرایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالمنصورنے کہاکہ جس سوچ،تبدیلی اورتحریک کولے کرآزادحیثیت سے الیکشن 2018میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھاوہ سوچ،تحریک اورتبدیلی کی کرن پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے موجودہے جن کی پانچ سالہ کارکردگی اُن کی زندہ مثال ہے۔اس لئے اپنوں سے مشورہ کرکے غیرمشروط طورپرتحریک انصا ف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت کے ساتھ پارٹی میں بھی باضابطہ شمولیت کابھی اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرناتھا۔اپنے یہ میشن پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں صوبے میں تبدیلی لائی۔ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے بہترفیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قوم و ملک کے روشن مستقبل اور لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں ریکارڈ اصلاحات اور قانون سازی کی۔ایک ایسا نظام وضع کیا جس میں لوگوں کو انصاف، میرٹ کی بالادستی، رشوت، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہوگیا اور عوام اور صوبہ ترقی کرنے لگا۔ تحریک انصاف نے اداروں سے سیاست کاخاتمہ کردیا ہے۔اس موقع پراین اے و ن چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوارعبدالطیف،پی کے ون صوبائی اسمبلی کے اُمیدواراسرارصبور،سینئررہنمارحمت غازی،جاویداعلی خان ایڈوکیٹ اوردیگرنے شاہ عبدالمنصورپرپی ٹی آئی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال