چترال(شہریار بیگ) مولانا عبداللطیف نے پاکستان پیپلز پارٹی کوچھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔منگل کے روز چترال پریس کلب میں جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالرحمن قریشی،نائب ضلعی ناظم مولانا عبدالشکور،نامزد امیدوار برائے پی کے ون مولانا ہدایت الرحمن،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس،قاضی نسیم،مولانا عبد السمیع ازاد،نصرت الہی اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں ذہنی طورپر کبھی بھی جمعیت علماء اسلام سے الگ نہیں ہوا تھا مگر بعض دوستوں کیساتھ ناراضگی کی وجہ سے پارٹی سے الگ ہونا پڑا۔پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے مختلف پارٹیوں کی طرف سے آفر آئی مگر میں نے ساتھیوں کے ساتھ مشورہ کرکے عوامی نیشنل پارٹی میں اس لئے شمولیت اختیار کرلی تھی کہ اُنہوں نے صوبے میں نفاذ شریعت کا اعلان کیا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔پانچ سال عوامی نیشنل پارٹی میں بحیثیت ضلعی صدر رہنے کے بعد میں نے اے این پی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔میں اے این پی اور پی پی پی میں رہا مگر میں اُن سے بدظن نہیں تھا۔چونکہ جے یوآئی میرے گھر کی ماندہے اور میرے پُرانے ساتھیوں نے مجبورمجھے کیا اس لئے میں نے جے یو آئی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔اُنہوں نے کہا ایم ایم اے کو جتوانے کے لئے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔اُنہوں نے جے یوآئی کے دیگر ناراض کارکنان کو بھی واپس جے یوآئی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اس موقع پر معروف ٹھیکہ دار حاجی سلطان نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن اور ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے پارٹی میں شامل ہونے پر مولانا عبداللطیف اور ٹھیکہ دار حاجی سلطان کو خوش آمدید کہااوراُنہیں ہار پہنائے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات