خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن پشاور کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی فارسٹ رینجر کی پوسٹ کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ پوسٹ کیلئے ایم سی کیوز پر مبنی ایبلٹی ٹیسٹ19مارچ2018کو صبح سوا نو بجے منعقد کئے جائیں گے۔مزید برآں امتحانی مراکز اور رول نمبرز سے متعلق تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔تمام امیدوار مذکورہ ٹیسٹ/ امتحان کے انعقادف سے پہلے رول نمبرز اور متعلقہ امتحانی مراکز کے بارے میں معلومات ڈاؤن لوڈکر سکتے ہیں۔کسی بھی فرد کو انفرادی طور پر کوئی ایڈمشن لیٹر / رول نمبر سلپ جاری یا بذریعہ ڈاک نہیں بھیجی جائے گی تاہم اگر کسی امیدوار کواس کے ٹیسٹ / امتحان سے متعلق رول نمبر سلپ مذکورہ ویب سائٹ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے موصول نہ ہوں وہ تو ٹیلی فون نمبرات 091-9212976/091-9214131-9212897-9213750-9213563/9212688 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات لے کر جانے پر سختی سے پابندی ہو گی اگر کسی امیدوار کے قبضے سے مذکورہ آلات ر برآمد ہوئے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





