پشاور(نمائندہ چترال میل)محکمہ واپڈا گولین گول بجلی گھر سے بلا تاخیر یو سی بروز اور ایون کو بجلی فراہم کرے اگر 5 مارچ 2018 ع تک مذکورہ دونوں یو سیز کو بجلی فراہم نہ کی گئی تو ہم اپنا آئینی و جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ہر وہ راستہ اختیا ر کریں گے جس کے ذریعہ محکمہ واپڈا سے اپنا حق حا صل کر سکیں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گرِڈ سٹیشن بروز میں ہو اور 146 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن تک پہنچائے اور یہ بجلی پہنچانے کیلئے یو سی بروز اور یو سی اَیون کی زرخیز زمینیں استعمال ہو ں اور پھر انہی دونوں یو سیز کو بجلی کی نعمت سے محروم کر دیا جائے یہ ظلم نہ ہم مانتے ہیں اور نہ ہی کسی صورت برداشت کریں گے اگر مرکزی حکومت اور محکمہ ء ِ واپڈا نے غفلت اور لا پرواہی سے کام لینا اسی طرح جاری رکھا تو 6 مارچ 2018 ع کے بعد چترال دیر روڈ پر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ اور دیر چترال روڈکو بلا ک بھی کیا جائے گا اگر امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور واپڈا پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے گولین گول ہائیڈل پاور سے یو سی بروز اور یوسی ایون کو بجلی کی نعمت سے یکسر محروم رکھنے پر اپنے ردّ عمل میں کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





