چترال (نمائندہ چترال میل) اُسامہ احمد وڑائچ شہید اکیڈ یمی چترال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے تیاری کرنے والے طلباء وطالبات کے درمیاں خود ازمائی کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر مہمان خصوصی تھے جبکہ شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد، ضلعی انتظامیہ کے افسران، انعام یافتہ اسٹوڈنٹس کے والدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ سیکنڈ ائر کے طالب علم اسامہ الرحمن، فرسٹ ائر میں نورصبا، دسویں جماعت کے عبادالرحمن اور نویں جماعت کے خالقداد نے پہلی، سیکنڈ ائر کے عارف حسین، فرسٹ ایر کے شائستہ زاہد، دسویں کے عندلیب یونس اور نویں جماعت کے فرہین گل نے دوسری اور سیکنڈ ائر کے ارم عزیز، حنیف احمد فرسٹ ائر، تسکین انورجماعت دہم اور نویں جماعت کے دانش حبیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر کے علاوہ اے ڈی سی منہاس الدین، پروفیسر صاحب الدین، ڈی ای او احسان الحق، ڈی او سوشل ویلفیر نصرت جبین، پرنسپل لینگ لینڈ سکول مس کیری، پرنسل گورنمنٹ ہائی سکول کمال الدین، سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نورالاسلام، محمد حکیم ایڈوکیٹ اور دوسروں نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی۔ سی چترال نے کہاکہ اسامہ شہید اکیڈیمی چترال میں کوالٹی تعلیم اور اسٹوڈنٹس کی کیریر سازی کے لئے کوشان ہے اور کامیابی کے دوسال پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو سول سوسائٹی کامکمل تعاون اور اخلاقی سپورٹ حاصل ہے جوکہ خوش آئند بات ہے اور یہ بات ہی اس ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ضلعے میں تعلیم سمیت ترقی کے مختلف سیکٹروں میں ضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان سب کاوشوں میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اس سلسلے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مستقبل کے حوالے سے بھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی لائحہ عمل اور اس میں نوجوانوں کی کردار کے بارے میں تفصیل بیاں کی۔ اس سے قبل اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فداء الرحمن نے شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی پروگرام اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے علاقے کی تعلیمی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات