چترال(نمائندہ چترال میل) ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف اپرچترال رحمت غازی خان نے ایک اخباری بیان میں اپرچترال کے تمام سینئررہنماوں اور ورکروں کوہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپرچترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے 2018کے عام انتخابات کے لئے حکمت عملی شروع کریں،آنے والے الیکشن میں چترال کے قومی وصوبائی کے نشستوں میں جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں میں فرق یہی ہے کہ تحریک انصاف کے منشور کا مرکز و محور عام آدمی ہے جبکہ روایتی سیاسی جماعتوں نے کبھی غریب کی فکر کی نہیں کی۔ یہ ملک صرف سرمایہ داروں کیلئے نہیں، غریب کا بھی ملکی وسائل پر برابر کا حق ہے مگر بد قسمتی سے سیاستدانوں نے غریب کو صرف ووٹ لینے کی حد تک استعمال کیااور ہر بار غریب کو نظر انداز کرکے بے خوف ہو کر لوٹ مار کرتے رہے۔ان لوگوں نے کبھی بھی عام آدمی کی فلاح کا نہیں سوچا۔ دوسرے جماعتوں نے صوبے میں حکومت بنا لی تو اسلام کیلئے کونسا اقدام کیا۔یہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے جس نے سکولوں میں ناظرہ قرآن اور ترجمعہ قرآن کو لازمی قرار دیا۔ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی کی۔درسی نصاب کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے علماء سے تجاویز طلب کیں اوراْن تجاویز پر عمل درآمد بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے اربوں روپے خرچ کئے آج کے سرکاری سکولوں کا اگر ماضی کے سکولوں سے موازنہ کریں تو فرق صاف نظر آئے گا۔ حکومت سرکاری سکولوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کررہی ہے جو ماضی میں دستیاب نہ تھیں۔میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں یقینی بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں۔جو محنت کرے گا وہی آگے آئے گا کیونکہ عمران خان کے میشن میں رشوت، کرپشن اور ناانصافی کی گنجائش موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے چترال کا پچاس سالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے اورچترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔رحمت غازی نے کہاکہ اپرچترال کی ضلعی کابینہ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواپرویزخٹک اورملاکنڈڈویژن کے صدرمحمودخان کے ہدایت پر بنایاگیاہے جس کے خلاف غلط بیانی کرکے پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کوپریشانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس کاحتمی نوٹفیکیشن عنقریب کیاجائے گا۔اپرچترال میں الگ ضلعی کابینہ سازی کافیصلہ ورکروں کے جذبات کومددنظررکھتے ہوئے کیاہے جوبھی فیصلے کئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی مفادمیں کیاہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات