معاشرہ ایک بے ربط اجتماع کا نام ہے اس میں مختلف طبقہ مختلف گروپ اپنی اپنی مصروفیات میں مصروف ہوتے ہیں۔مثلاًزمینداروں کا اپنا گروپ ہوتا ہے ان کی اپنی مفادات ہوتی ہیں۔ڈرائیور اپنی برادری رکھتا ہے۔اساتذہ کا اپنا طبقہ ہے،سیاست ایک الگ سمندر ہے۔تجارت جو معاشرہ میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے اس کی اپنی حیثیت ہے اس کی حیثیت ریڑ ھ کی ہڈی کی اس وجہ سے ہے کہ انسانی ضروریات اس سے وابستہ ہیں۔زندہ رہنے کے لوازمات اس سے وابستہ ہیں۔اشیائے خوردونوش سے لے کر ارائش وزیبائش تک اسی بازار اور تجارت کی مرہون منت ہیں۔اس لئے صادق تاجر کو اللہ کے رسول ؐ نے بہت ہی بڑے رتبے کا فرمایا ہے۔یہ شہدا،صالحین میں سے ہوگا۔
چترال جیسے پسماندہ علاقے میں تجارت کی ابتدا پہلے غیر ملکیوں یعنی ہندوؤں اور سکھوں سے ہوئی۔پاکستان بننے کے بعدخیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کے تجار نے چترال کا رُخ کیا اور یہاں پر تجارت کی داغ بیل ڈال دی۔ان میں سے ایک نمایاں نام حاجی عبدالمتین مرحوم کا ہے۔جوکامیاب اور اعلیٰ پیمانے کا تاجر گذرے ہیں۔بشیر حسین آزاد لالہ آپ کے فرزند ارجمند ہیں۔آپ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ،مہذب،باکردارنوجوان ہیں۔آپ ایک کامیاب کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نمایاں اہل قلم اور صحافی بھی ہیں۔آپ کے آن لائن اخبارنے ملکی اور بین الاقوامی سطح پرنام کمایا ہے۔ایک سلجھے ہوئے صحافی ہیں معاشرتی،معاشی اور ملکی مسائل اپنے واضح انداز میں اُجاگر کرتے ہیں اور منٹوں کی بنیاد پر تازہ خبریں اپنے قارین تک پہنچاتے ہیں۔بازار میں رہتے ہوئے بشیر آزاد لالہ بازار اور بازار میں موجود کاروباری برادری کے ہر مسلئے کے حل میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔آپ ایک رضا کار کے طورپر بازار میں دکانداروں کو درپیش ہر مسئلے کے حل میں جانی اور مالی لحاظ سے ہرقربانی سے کھبی دریغ نہیں کیا۔وہ ایک پُرخلوص خادم کے طورپر تجار برادری کے خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔تجار یونین کے حالیہ انتخابات کے لئے تاجردوست اتحاد چترال کے پلیٹ فارم سے بشیر حسین آزاد کی قیادت پر اعتماد تجار برادری کی بیداری کا ثبوت ہے۔اور بشیر لالہ کی خدمات کا اعتراف ہے۔یہ ایک بہترین انتخاب ہے جس کے لئے بشیر لالہ ہر لحاظ سے موزون ہے۔بشیر لالہ نہ چاہتے ہوئے بھی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آپ ایک فعال صحافی کے طورپر چترال کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات کا اعتراف کراچکے ہیں۔اور انشاء اللہ تاجر دوست اتحاد چترال کے پلیٹ فارم سے تجار برادری کے مسائل حل کرکے ثابت کریں گے کہ مخلص قیادت اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہوتا ہے۔بشیر حسین آزاد لالہ ایک ان تھک محنتی نوجوان ہیں۔بے لوث خدمت پر یقین رکھنے والے نڈر قیادت ہیں۔اپنی آواز کسی بھی فارم تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اپنی خوش اخلاقی سے سب کو مطمئن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس لئے اس بار تاجر دوست اتحاد چترال نے جس قیادت کو بشیر حسین آزاد لالہ کی صورت میں سامنے لایا ہے بے مثال ہے۔مجھے یقین ہے کہ بشیر لالہ کی قیادت سے کوئی نہ چاہتے ہوئے بھی انکار کرسکتاہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات