دو بئی(نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن نظار ولی شاہ نے پارٹی قیادت پر زور دیا ہے کہ اس دفعہ سینٹ کا ٹکٹ چترال سے کسی ورکر کو دیا جائے کیونکہ یہ چترال کا حق بنتا ہے۔ ہم نے 2013کے مشکل الیکشن میں بھی چترال سے دو 2 ایم۔پی۔اے منتخب کروانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیا جارہا ہے وہ اپنے حلقوں سے بُری طرح ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر ناانصافی ہوگی کہ ایم۔پی۔اے ہمارے پاس ہیں اور ٹکٹ مردان یا پشاور میں کسی کو دیا جائے۔ اثرورسوخ اور تعلقات کے بنیاد پر پارٹی ٹکٹ دینا نقصان دہ ہوگا۔ امید ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹکٹ کسی چترالی ورکر کو دے کر پارٹی ورکروں کے خدشات دور کرے گا۔ یاد رہے کہ نظار ولی شاہ دوبئی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلاوطنی کے دوران ان کے بہت قریبی رہے ہیں بی بی نے وقت آنے پر انہیں پارٹی میں اچھا مقام دینے کا وعدہ کیا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات