پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی نے پشاور میں زرعی تربیتی ادارے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے ہر گز پست نہیں ہونگے اور حکومت عوام اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں او ر وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے زرعی تربیتی ادارے پر دہشت گرد حملے کے فوری بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کے موقع پر ذرائع ابلاع کے نمائندوں سے بات چیت اور بعد آزاں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدیں محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، سکیورٹی اداروں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں اور لازوال قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا تقریباخاتمہ ہوگیا ہے اور صوبے میں امن وامان بحال ہو چکا ہے مگربعض عناصر اس امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔قبل ازیں مذکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر خیبر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے اور اس واقعے کے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی معاملات کی خود نگرانی کی۔ وہ فرداٌفرداٌ تمام زخمیوں کے پاس گئے اور اُن سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتریں سہولیات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اور ہسپتال میں ان زخمیوں کی بہترین نگہداشت کے لئے اسپیشیلسٹ ڈاکٹروں کی ہمہ وقت موجودگی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واقعے کے فوری بعد موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے اور بہت سے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے پر سکیورٹی اداروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرپولیس اور پاک فوج کے جوان بروقت موقع پر پہنچ کرکاروائی نہ کرتے تو قیمتی انسانی جانوں کا کئی گنا ضیاع ہو سکتا تھا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتالوں میں زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس کی انتظامیہ اور طبی عملے کی کارکرگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے واقعے میں شہیدہونے والوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ شہدا ء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایاکہ صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں اُن کے ساتھ ہے اور اُنہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات