چترال (نما یندہ چترال میل)کلین اینڈ گرین چترال کے حوالے سے ویلج کونسل جغور نے مقامی سکول میں ایک پروگرام منعقدکیا جس میں پلاسٹک سے بنی شاپنگ بیگ کی جگہ کپڑے سے بنے ہوئے تھیلوں کو رواج دے کر ماحول کوآلودگی سے بچانے کے لئے تھیلے تقسیم کئے گئے جبکہ اس کا افتتاح گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان نے دورہ چترال کے موقع پر کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے مقامی لوگوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جغور کے ویلج ناظم سجاد احمد خان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے انہیں دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے سکول کے بچوں سمیت دوسرے لوگوں سے اس موقع پر وعدہ لیا کہ وہ پلاسٹک سے بنی ہوئی شاپنگ بیگز کی حوصلہ شکنی میں کردار ادا کریں گے اور مقامی دکانداروں سے یہ تھیلے قبول نہیں کریں گے۔ ڈی سی چترال نے کہاکہ اب کپڑے سے بنے ہوئے تھیلے چترال میں بھی تیار کئے جائیں گے تاکہ ان کی دستیابی عام ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال بھی عام ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی قدرتی حسن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بہترین ٹورسٹ ریزرٹ میں تبدیل کیا جائے گا اور صاف ماحول کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوگا اور ہمیں پولی تھین بیگز سے مل کر نجات حاصل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل مقامی لوگوں نے جغور گول میں پانی کے گزرگاہ ندی کے ساتھ گجر برادری کے گھروں سے پانی کو آلودہ اور ناقابل استعمال بنانے کی شکایت کی،سڑکوں کے نزدیکی نالوں سے مسائل،ہنجگول روڈ کی کشادگی اورجغور گاؤں کے اندر بھی تجاوزات کی طرف توجہ دلائی جس پرڈی سی نے موقع پر موجود اے سی چترال کو ہدایت کردی کہ صورت حال کا جائز ہ لے کر مناسب قدم اُٹھایا جائے۔ اس موقع پر جغورکے عوام نے وی سی ناظم سجاد احمد خان کی صفائی کے حوالے سے انتھک کوششوں اور بحیثیت چیرمین آل ویلج ناظمین فورم دوسرے ویلج کونسلوں میں کلین اینڈ گرین چترال کے حوالے سے کام کرنے پر ان کی خدمات کی تعریف کی۔ پروگرام میں اے سی عبدالاکرم،سکول ہیڈ ماسٹر منیراحمد،انجینئر فہیم جلال علاقہ معززین،اساتذہ اور سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات