چترال (بشیر حسین آزاد)گذشتہ روز ہنجوگول جوغورمیں ایک غیر معمولی اجلاس ہوا۔اجلاس میں علاقہ کے لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندگان کو خصوصی طورپر دعوت دی تھی۔اور درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولت اختیار کرلی۔اور آئیندہ کے لئے اس علاقے میں اے این پی کے لئے کام کرکے اس کے نمائندوں کو بھرپور الیکشن میں کامیاب کرنے کا عزم کیا۔تمام حاضرین نے اے این پی کے گذشتہ دورِ حکومت میں چترال کے لئے بے پناہ کاموں کی تعریف کی۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں معروف ومشہورسماجی کارکن اور علاقہ کے بااثرشخصیت الحاج سیف الرحمن المعروف شراکی خان اپنے تمام ساتھیوں،خاندان اور رشتہ داروں سمیت پارٹی میں شامل ہوگئے۔اور ساتھ ہی گاؤں کے پیش امام قاری لطیف ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے،پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سیف الرحمن،محراب الرحمن،عبدالعزیز،عبداللطیف،عبدالمراد،عبدالقدیر،اسرارالدین،ظاہرالدین،ہدایت اللہ،ضیائالدین،عمادین،عبدالربی،عبدالباری،اظہاراللہ، وسیم اکرم،اویس خان،حمید الرحمن،عبید الرحمن،شاکر اللہ،عنایت الرحمن،عبدالغایث خان،رفیع اللہ،وزیر احمد،زین العبادین،وسیم سجاد،وسیم،وسیم عباس،شمس الرحمن،حفیظ اللہ،اقبال زادہ،عبادالرحمن،فضل محمود،وسیم خان اور حفیظ شامل ہیں۔تقریب کے آخر میں اے این پی کے ضلعی صدر الحاج عید الحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباداللہ خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کوسرخ ٹوپیاں پہنائی اور اُن کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر تحصیل چترال کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار اورجائنٹ سیکرٹری شجاعت بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





