چترال(نمائندہ چترال میل) دروش ہسپتال کے اپگریڈیشن کا سلسلہ جاری اور اس سلسلے میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے و پار لیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ تھی۔ صوبائی حکومت طرف سے دروش ہسپتال کے لئے بھیجے گئے ایمبولنس کی چابی ایم پی اے بی بی فوزیہ نے ایم ایس دروش ڈاکٹر محمد یعقوب کے حوالے کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے الحاج خورشید علی،قاری جمال عبد الناصر، رضیت با اللہ، ارشاد مکرر،حاجی سلطان محمد، حید ر عباس، حاجی شاد محمد، خالد محمود، حاجی گل نواز،فاروق علیشاہ، خوش نواز اور بہرام سید ودیگر نے لوگوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر ایک جدید ایمبولینس دروش ہسپتال کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا۔جس سے مریضوں کو باہم سہولت پہنچایا جا سکے گا۔ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تبدیلی پہ یقین رکھتی ہے اپر چترال کا قیام اور دروش کو الگ تحصیل کا درجہ دینا ہماری پارٹی کی بہت بڑی کا میابی ہے جبکہ سینئر رہنما رضیت با اللہ کا کہنا تھا کہ باوجود چترال میں مینڈیٹ نہ ہونے کے پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اور فلاحی کاموں کا سلسلہ عوامی بہبود اور اللہ کی رضا مند ی کیلئے جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں ایم پی اے بی بی فوزیہ ہسپتال میں نئے تعمیر شدہ کنٹین کا بھی افتتاح کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





