چترال (نمائندہ چترال میل) تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نتائج کے مطابق صابر احمد صابر صدر، حاجی محمد یوسف چیرمین، مولانا ہدایت الرحمن سرپرست اعلیٰ، (ر) صوبیدار زاہد خالق سنیئر نائب صدر، جاوید شیشی کوہ نائب صدر جونئیر، احمد سید لالہ سنیئر نائب صدر دروش، فضل ناصر کاری جنرل سیکرٹری، شفیق الرحمن نائب صدر چترال، محبوب لال ایون سیکٹری چندہ کشی، حاجی محمد رحیم سیکرٹری اطلاعات، پرویز خان فنانس سیکرٹری ، غلام مُرسلین تورکہو سنیئر نائب صدر دوئم، مہتاب خان سنیئر نائب صدر گرم چشمہ، خلیل الرحمن ٹرانسپورٹ سیکرٹری، محمد وزیر خان سیکرٹری کھیل و ثقافت کامیاب قرار پائے۔ قبل ازین گذشتہ الیکشن کی طرح ایک ووٹ ایک بیلٹ پیپر کی بنیاد پر انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق صدارت کیلئے دو پینل کے امیدوار اخلاق احمد اور صابر احمد صابر کے ما بین مقابلہ تھا۔ لیکن بعد آزان اخلاق احمد نے اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لی۔ اور صابر احمد صابر اپنے پینل سمیت واحد امیدوار کے طور پر بلامقابلا کامیاب قرار پائے۔ نو منتخب صدر صابر احمد صابر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ڈرائیور برادری نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اُس کیلئے وہ چترال کی تمام ڈرائیور برادری کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ ڈرائیور برادری کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اور عوام و ڈرائیور برادری کے مابین قریبی تعلق، احترام کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا ڈرائیور یونین کا دفتر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ جس میں ڈرائیور بھائیوں کی خدمت کیلئے ہمیں مستعد پائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات