چترال (نمائندہ چترال میل) تریچ میر ڈرائیور یونین کے سیکرٹری اطلاعات محد رحیم نے سابق صدر ڈرائیور یونین چترال ممتاز علی جان پر دو کروڑ روپے خرد بر کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ موصوف 17سال ڈرائیور یونین کے صدر رہے۔ اور بھاری آمدنی کے باوجود یونین کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی موجود نہیں ہے۔ جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ یونین اس کرپشن کا کڑا احتساب کرے گی۔ جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے۔ محمد رحیم نے کہا۔ کہ موجودہ کابینہ کے پاس پیسے وصولی کے تمام رسیدات موجود ہیں۔ جس کا انہوں نے بحیثیت صدر مفت کا مال سمجھ کر ہڑپ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ان حسابات کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے،انہوں نے کہا۔ کہ گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کرکے صدر بن کر پھر خرد برد کی راہ ہموار کی اور رہی کسر پوری کردی۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ کابینہ ایک قابل اعتماد کابینہ ہے۔ جو یونین کے مالی حسابات میں شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور یونین کا پہلا کام اس کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یونین ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ اور ڈرائیور برادری کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈرائیور برادری میں اتحاد اس کی بنیادی منشور میں شامل ہے۔ اور یہی اتحاد اس کی مضوطی اور استحکام کا سبب بنے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





