گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں تقریب تکمیل ختم بخاری شریف کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں آج 20دسمبر 2018بروز جمعرات تقریب تکمیل ختم البخاری شریف کا پر وقار تقریب منعقد ہوا۔ جس میں دارالعلوم کے اساتذہ کرام، طلباء، اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ داری جامعہ ہذا کے استاد الحدیث حضرت مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی۔ اس محفل کو تلاوت کلام الہی سے منور کرنے کی سعادت جامعہ کے طالبعلم ساجد الرحمن نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حضور ﷺ کی شان میں جامعہ کے طالبعلم حافظ منیب احمد نے دربار رسالت مآب ﷺ میں نعت پیش کرکے حاضرین کے دل و دماغ میں عشق رسول پھیر دیا۔ اس کے بعد دورہ حدیث کے ایک طالبعلم نے صحیح بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی اور جامعہ ہذا کے شیخ الحدیث حضرت مولانا حبیب اللہ نے اس حدیث پر نہایت جامع و علمی درس ارشاد فرمایا۔ اس کے بعد فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ پروگرام سے مولانا حسین احمد نے بھی حدیث کی اہمیت اور فضیلت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کیا۔ پروگرام کے آخر میں ڈسٹرکٹ مفتی مولانا جمیل اللہ نے اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔