ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی قیادت میں لوئر چترال پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس ریلی کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی قیادت میں لوئر چترال پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس ریلی کا اہتمام

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ اور ڈپٹی کمشنر محسن اقبال کی سربراہی میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر لوئر چترال میں پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن لوئر چترال عتیق الرحمن، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی، ڈی۔ایس۔پی۔سرکل سٹی چترال سجاد حسین، RI پولیس لائن انسپکٹر قربان خان، دیگر پولیس افسران، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا خلیق الزمان، پریس کلب ممبران، سماجی شخصیت، شہداء کے فیملی ممبرز، سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی قیادت میں شہدائے پولیس ریلی پولیس لائن سے ہوتے ہوئے شہداء پولیس کیمپ اتالیق پل سٹی چترال پہنچا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرکے شہادت کی لاوزال تاریخ رقم کی ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپنے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے مزید کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کے لواحقین کی داد رسی اور خبر گیری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد اپنے شہداء کے عظیم قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کے لواحقین کو احساس دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔