خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور وفاقی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے چترال میں مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنے اور اہم امکانی سرمایہ کاری شعبوں سے متعلق سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے حوالے سے ایک بڑے ایکسپو اور اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل) خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور وفاقی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے چترال میں مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنے اور اہم امکانی سرمایہ کاری شعبوں سے متعلق سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے حوالے سے ایک بڑے ایکسپو اور اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ایکسپو میں مقامی پیداواری اور خصوصی اہمیت کے حامل پرکشش سرمایہ کاری شعبوں کے حوالے سے 60 کے قریب سٹال لگائے جائیں گے جبکہ مقامی اقتصادی اور امکانی معاشی شعبوں کی جانب سرمایہ کاروں کی ترغیب کیلئے کانفرنس میں ان شعبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بدھ کے روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پشاور میں ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ڈائریکٹر بزنس فیسلٹیشن اقبال سرور،ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نعمان بشیر اور پراونشل چیف سمیڈا رشید امان کے علاؤہ کے پی ایزڈمک،ایس آئی ڈی بی،ٹیوٹا،بنک آف خیبر کے حکام اور ایریگیشن،سی اینڈ ڈبلیو و معدنیات کے اعلی افسران،چیر مین آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن منہاج الدین و صدر سی سی آئی سرتاج احمد خان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ ہونے والی ایکسپو اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے ڈی جی ٹیڈیپ نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس میں شرکت کرنے کیلئے صوبائی اور قومی حکومتوں و متعلقہ اداروں کے اہم حکام اورملک کے اہم شہروں سے سرمایہ کاروں کو چترال مدعو کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کانفرنس اور ایکسپو کو عملی شکل دینے کی غرض سے تمام مراحل طے کرنے کیلئیصوبائی بورڈاف انوسٹمنٹ اور وفاقی ادارہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مل بیٹھ کر پلان مرتب کرے گی۔اس طرح چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اس ایونٹ کے انعقاد میں اپنی معاونت فراہم کرے گی۔اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں چترال کو قدرتی وسائل کے لحاظ سے انتہائی اہمیت حاصل یے کیونکہ یہ خطہ کئی وسائل سے مالامال یے۔انھوں نے کہا کہ یہاں پر ماربل،تازہ پروٹس،سیڈ جرمنیشن،جمز سٹون،ٹورزم،ہائڈرو پاور،ڈرائی فروٹس،ثقافتی ہینڈی کرافٹس و کئی دیگر ایسے امکانی ذرایع اور وسائل ہیں جو علاقے کی معاشی ترقی اور سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پر کشش ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیساتھ اس اہم ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔معاون خصوصی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام ادارے اور محکمے اس سلسلے میں اپنے لئے ذمہ داریاں متعین کریں تاکہ اس ایونٹ کو ہر لحاظ سے کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔